کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صنعت کاروں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک کے اندر صنعتوں کو تحفظ دینے کے لیے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (IPPs) کے ساتھ کیے گئے معاہدوں میں پر نظرثانی کرے تاکہ بجلی کے نرخوں کو قابوں کیا جا سکے صنعتوں کی بندش نہ صرف ہماری معیشت اور ہماری سماجی اقدار کو متاثر کرتی ہے، جس سے غربت اور سماجی بدامنی میں اضافہ ہوتا ہے۔کراچی کی صنعت کاروں کی تنظیم فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ( فبا ٹی) نے وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس خان لغاری اور وزیر تجارت جان کمال خان کو الگ الگ خطوط لکھے ہیں جس میں بجلی کے بے تحاشہ نرخوں کی وجہ سے صنعتی پیداوار کی مشکل صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ان آئی پی پیز کی وجہ سے بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے ہماری صنعت کا اہم حصہ بند ہو نے جا رہا ہے جس سے پاکستان کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔