• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کا جمع پانی قابض میئر اور سندھ حکومت کی بدترین گورننس کا خمیازہ، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے بارش کے بعد شہر میں سڑکوں پر بارش کے پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات اور بجلی کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلافات علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں چند منٹ کی بارش میں شہر کی اہم سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، بارش ہوجانے کے کئی گھنٹوں بعد تک بلدیاتی اداروں کا عملہ سڑکوں سے غائب ہے،بارشوں کے پیش نظر کے ایم سی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ایمرجنسی ڈیوٹیز لگانا چاہیے تھی، قابض میئر کراچی اور سندھ حکومت کی بدترین گورننس کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں، سندھ حکومت، قابض میئر کراچی اور بلدیاتی نمائندے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں،بارش میں غائب رہنے والی پیپلز پارٹی کی پوری ٹیم ایم کیو ایم کی خبر پر بیان بازیاں کرتی نظر آئے گی، دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ مرکزی کمیٹی کا شہر کے چند مقامات پر ہونے والی مختصر دورانیے کی بارش کے باعث بجلی کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں سے ناجائز منافع کی مد میں اربوں روپے بٹورنے والی کے الیکٹرک انتظامیہ خیرات سے بھی کم بجلی مہیّا کرکے اہلِ کراچی پر احسان کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید