• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے بجلی کی طلب بڑھنے پر مکران ڈویژن میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، کیسکو

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کیسکوکے ترجمان نے کہاہے کہ ہمسایہ ملک ایران میں بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے دن کے اوقا ت میں بجلی کی فراہمی میں کمی کی جاتی ہے جسکے بعد 132kV جیکی گور،مند سے 20میگا واٹ اور 132kV پولان،جیوانی ٹرانسمیشن لائنز سے بھی 20میگاواٹ بجلی مل جاتی ہے اور اس طرح دن کے اوقات میں کل 40 میگا واٹ بجلی مل جاتی ہے۔ترجمان نے کہاکہ دن کے اوقات کار میں یعنی دن 11 بجے سے رات 11 بجے بجلی کے کوٹہ میں کمی کی وجہ سے مکران ڈویژن کے متعلقہ علاقوں میں دن کے اوقات میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تاہم رات کے وقت ایران سے بجلی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد صورتحال معمول پر آنے سے اضافی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کر کے معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جاتی ہے، تاہم اس دوران ایران سے بجلی کے کوٹہ میں کمی اور دن کے اوقات کار میں اضافی لوڈ شیڈنگ پر کیسکو نے مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید