لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران بشیر مغل نے سپریم کورٹ میں دو ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالہا سال سے زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کیلئے مزید چار ججز کی تعیناتی کی جانی چاہیے ،سیاسی اور آئینی مقدمات کی بھرمار کی وجہ سے عدالتوں پر بے پناہ بوجھ ہے ،سیاسی معاملات اور عام سائلین کے مقدمات کے لئے الگ عدالتیں قائم کی جائیں۔ اپنے بیان میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کامران بشیر مغل نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کی درخواستیں کئی کئی سالوں تک التواء میں رہتی ہیں جو انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے ۔