ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام دربار نوشاہی قادری پرذکر امام حسینؓ اور ختم گیارہویں شریف کے سلسلہ میں مرزا محمدارشدالقادری کی صدارت میں محفل ہوئی جس میں سٹی صدر علامہ سعید اخترقادری، سینئر نائب صدرتاجر ونگ سرفراز رسول اویسی، فیصل وارثی، دانش ارشد القادری، جنیدمظہر، اعمش ارشدقادری اور جنید ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر مرزا محمد ارشدالقادری نے کہا کہ بنوں کی صورتحال پر پاکستانی تشویش میں مبتلا ہیں۔