• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا، ملازمین اور افسران کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کی انتظامیہ نے ملازمین اور افسران کی ان آوٹ بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دے دی،اس مقصد کے لیے رجسٹرارآفس اور کنٹرولر امتحانات آفس میں بائیو میٹرک مشین پہلے ہی نصب کرجاچکی ہے، مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس میں نصب بائیو میٹرک مشین پر رجسٹرار آفس اور اس کے ماتحت دفاتر کے ملازمین اور خزانہ دار آفس ،اس کے ماتحت دفاتر کے ملازمین اوربشمول اسٹیٹ آفس کے ملازمین اپنی بائیو میٹرک ان آوٹ حاضری لگائیں گے،جس ملازم یا افسر کی بائیو میٹرک حاضری ریکارڈ نہیں ہوگی اس کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا ۔
ملتان سے مزید