• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر موڑ پرانا بہاولپور روڈ سے نومولود برآمد، لواحقین کی تلاش شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر موڑ پرانا بہاولپور روڈ سے راہگیر محمد لطیف نے اطلاع دی کہ نومولود بچہ زندہ حالت میں درخت کے نیچے پایا گیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اوربچےکو اپنے قبضے میں لیکر پوچھ گچھ کی گئی ۔ پولیس نے بچہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے کہنے پر بچہ کو ایدھی والوں نے اپنی تحویل میں لےلیا ۔پولیس نے لواحقین کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید