ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوریجنل ٹریننگ سنٹر نے اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں ۔ ملتان سرکل کے اسسٹنٹ لائن مین سہیل احمد نے اول،بہادرعلی شاہ اور محمد عبداللہ فرحان نے مشترکہ طورپردوئم اور محمد آصف ذیشان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں محمد حسن ہاشمی، محمد سجاد تبسم، ذوالفقار علی، محمد ارشد، سہیل احمد، سید فاروق شاہ، محمد رفیق، محمد رمضان، قیصر عباس، احتشام گل، محمد آصف، محمد آصف نواز، محمد معین اختر کلیم، محمد یونس، خاور منظور، فیاض، محمد رئوف سلیمان اور محمد ریاض شامل ہیں ۔