ملتان (سٹاف رپورٹر) انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی انسٹالیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رضوانہ ملک نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت اور صدقۂ جاریہ ہے، اراکین بلا معاوضہ خدمتِ خلق میں مصروف ہیں۔ ڈسٹرکٹ سیکرٹری مسز صالحہ پاشا نے کہا کہ خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر کے تعلیم، صحت اور یتیم و بیواؤں کی کفالت سمیت فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ مہمانِ خصوصی مسز شاہدہ طاہر نے کہا کہ سابق چیئرمین رضوانہ تبسم دورانی کی کاوشوں سے انرویل آج دنیا بھر میں فلاحی کاموں میں نمایاں ہے۔