ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 42مقدمات درج کرلیے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم ،کینٹ ،ڈی ایچ اے کے علاقوں سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان حافظ محمد کاشف ،عظیم شاہد ، ارشد بیگ اور خدابخش کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے جبکہ مخدوم رشید کے علاقے قیصر نوید کی ریٹ بستی ملوک کے علاقے آفتاب احمد کا سامان ٹرانسفارمر صدر شجاع آباد کے علاقے شہریار محبوب کا انورٹر سٹی شجاع آباد کے علاقے رضوان کی نقدی و موبائل اکمل کی دکان سے کریانہ سامان عمران اشرف کا گھریلو سامان سٹی جلالپور کے علاقے سلمان کی سولر موٹر و بیٹری عبداللہ کا مین گیٹ گلگشت کے علاقے عرفان کی نقدی و موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے ذوالفقار کا موبائل شبیر احمد کا بکرا خضر محمود کا موٹرسائیکل جلیل آباد کے علاقے جنید اقبال چہلیک کے علاقے محمد اقبال مظفر آباد کے علاقے محمد امیرقطب پور کے علاقے محمد روف کے موبائلزفونز اسامہ رمضان اور حمزہ احمد کے موٹرسائیکلیں ممتاز آباد کے علاقے محمد عرفان کی فروٹ ریڑھی ملک شاہ نواز کی نقدی 1لاکھ 80ہزار و موبائلز فونز مرزا شکیل بیگ کا موبائل نیوملتان کے علاقے عرفان علی کی سو لر موٹر و بیٹری شاہ رکن عالم کے علاقے محمد عمر کا موبائلزفونز بدھلہ سنت کے علاقے سجاد کی بکری حرم گیٹ کے علاقے مدثر شریف کا موبائل اور پاک گیٹ کے علاقے نعمان گیلانی کا سامان و زیورات چوری ہوگئے۔