• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک آفس پولیس لائن میں والنٹئیرز کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

ملتان( سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد کاشف اسلم کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹریفک آفس پولیس لائن میں ٹریفک ہیلپ والنٹئیرز کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ تربیتی سیشن کے پہلے دن تصور حسین انسپکٹر نے ٹریفک ریگولیشن کے دوران استعمال ہونے والے ٹریفک اشاروں کی تربیت دی۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سہیل احمد انسپکٹر نے آفیسرز کالونی و دیگر تعلیمی اداروں کے لیے جاری ٹریفک پلان کے بارے بریفنگ دی۔
ملتان سے مزید