ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کلکٹر کسٹم مقبول احمد اور سپریٹنڈنٹ آکشن رمضان سیال کی زیر نگرانی کسٹم کلکٹریٹ آفس ملتان میں سمگلنگ کے دوران پکڑے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے مال کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا نیلامی میں غیر ملکی گاڑیاں ،ٹائرز ،شاپنگ بیگ ، سولر انورٹرز ،بیٹریاں ،کپڑا ،پیٹرول ،ڈیزل وغیرہ سمیت دیگر اشیا ء شامل تھیں ، نیلامی میں آکشنز کے فرائض اسسٹنٹ آکشنز محمد حمزہ نے سر انجام دیئے۔