ملتان( سٹاف رپورٹر) حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام دسویں سالانہ ولادت رحمت ا للعالمین ریلی 30 اگست ہفتہ شام 5 بجے نزد حیات چوک شاہ رکن عالم کالونی ملتان سے نکالی جائے گی اس کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس حافظ معین خالد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے سابق رکن قومی اسمبلی و سابق میئر ملتان شیخ طارق رشید، سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری، سابق صدر انجمن تاجران گلشن مارکیٹ محمد الیاس نے خطاب کیا ۔