ملتان ( کورٹ رپورٹر) گولی مارنے والا یا قاتل ایک شخص کو قتل کرتا ہے جبکہ ملاوٹ کرنے والا ہزاروں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتا ہے اس لیے ملاوٹ کا مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں ان ریمارکس کے ساتھ ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج نے کبیروالا کے محمد رمضان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی۔ ملزم کو عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔جسٹس حسن نواز مخدوم نے گزشتہ روز شیر خوار بچے کو ماں کے حوالے کردیا اور رٹ درخواست نمٹادی ایس ایچ او تھانہ سٹی لودھراں نےایک سال ایک ماہ عمر کی شیر خوار بچے محمد اذان کو ریکور کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا۔جسٹس محمد طارق ندیم نے محمد ارشد انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مظفرگڑھ کو طلب کر لیا۔جسٹس محمد طارق ندیم نے تھانہ نیو ملتان کے تفتیشی کی ناقص تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج سی پی او ملتان کو اصالتا" طلب کر لیا۔جسٹس محمد طارق ندیم نے جتوئی سے صوبائی اسمبلی کے رکن داؤد خان جتوئی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔جسٹس محمد طارق ندیم نے عبدالغفور ولد نور محمد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کرتے ہوئے پولیس اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیاہے۔