• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ایشیا کپ، پاکستان کا آخری لیگ میچ آج یو اے ای کیخلاف ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواتین آئی سی سی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ منگل کو متحدہ عر ب امارات کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت نے شکست دی ۔نیپال کو پاکستان نے9وکٹ سے ہرادیا۔ منیبہ علی کہتی ہیں کہ انہوں نے اس سنچری پارٹنرشپ میں بہت انجوائے کیا۔منیبہ علی اور گل فیروزہ کے خیال میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ بہت اہم ہے۔دمبولا میں پیر کو سری لنکا نے ملائشیا کو144رنز سے شکست دے دی۔سری لنکن کپتان چماری اتاپتو ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والی پہلی ویمنز کرکٹر بن گئیں۔ دس ملائیشین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکیں، چار صفر پرآؤٹ ہوئیں۔سری لنکا ویمنزنےمقررہ 20اوورزمیں4وکٹ پر184رنزبنائے۔سری لنکا کی کپتان چماری اتا پاتو پلیئرآف دی میچ قرارپائیں۔