• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم خان نے اسکواش ایونٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عاصم خان نے جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔امریکا کی ریاست جارجیا میں ہونے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں عاصم خان نے ہم وطن اشعب عرفان کو زیر کیا۔دریں ا ثناء ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کوکولمبیا کے خلاف شکست کا سامناکرنا پڑا۔ کولمبیا نے 1-2 کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔