• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود علی محمد شیخ گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں 45 سالہ نصراللہ ولد علی محمد جاں بحق اور 35 سالہ یونس ولد یوسف جبکہ ڈنڈوں کے وار سے 26 سالہ عمر ولد یوسف اور 22 سالہ راجو ولد یوشف زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او نور محمد شیخ کے مطابق اوڈھ برادری کے لوگ آپس میں لڑ رہے تھے کہ مقتول نصر اللہ شیخ نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی،اس دوران ملزمان نے نصر اللہ شیخ پر فائرنگ کردی جس سے ایک گولی اس کے سینے پر لگی اور وہ جاں بحق ہو گیا،انہوں نے بتایا کہ ایک اطلاع یہ بھی ملی ہے کہ بچوں کی لڑائی تھی جس میں بڑے کود پڑے،واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے شیخ برادری کی بڑی تعداد لاش کے ہمراہ احتجاج کے لیے سپر ہائی وے پہنچ گئی، اور روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا جس کے باعث سپر ہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، ،ایس ایچ اوگیا کا دعویٰ ہے کہ واقعہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، مقتول نصراللہ کو یونس اوڈھ نے قتل کیا ہے، بعد ازاں ایک اور کارروائی میں مرکزی ملزم اسلم کے دو بیٹیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید