• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی استعدادکار اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جسکی سربراہی و ہ خود کرینگے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور حکومتی اداروں کی استعداد کار میں بہتری کے حوالے سے وزیر اعظم کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کو بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے اور سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کنسلٹنسی فرم کئیارنی (Kearney) کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔وزیراعظم نے سرمایہ کاری اور حکومتی استعداد کار میں بہتری کے ایسے منصوبے جن کے حوالے سے جلد نتائج برآمد ہونے کے امکانات ہیں،کیلئے فی الفور موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید