کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک نے شاہد آفریدی کا 15سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹنگھم ٹیسٹ میں انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اننگز کے دوران وہ سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ 90.7 کی اوسط سے ایک ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 23 اننگز کھیل کر 1376 رنز بنا لیے ہیں۔سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی چوتھے اور بھارت کے وریندر سہواگ پانچویں نمبر پر ہیں۔شاہد آفریدی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والوں میں شاہد آفریدی سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ 86.97 کی اوسط سے 1716 رنز بنا کر سر فہرست تھے۔