کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ہائی لینڈرز ویمنز فٹبال کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواں شیر یونائیٹڈ فٹبال کلب کو 16-0 سے شکست دی۔ کوئٹہ میں ہونے والے دوسرے میچ میں میں ہزارہ یونائیٹڈ فٹبال کلب نے کوئٹہ ویمن فٹبال کلب نے 1-0 سےاور کراچی میں دیا فٹبال کلب نے بلوچ محمڈن ویمن فٹبال کلب کو 4-2 سے شکست دی۔