کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف سیلکٹر اجیت اگرکار نے کہا ہے کہ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کی ون ڈے سائیڈ میں جگہ نہیں بنتی ۔ ٹیم مینجمنٹ مڈل آرڈر میں شریاس آئیر، کے ایل راہول اور رشبھ پنت سے مطمئن ہے۔ ہم نے اس وقت سوریا کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت پر نہیں سوچا، شریاس اور کے ایل راہول واپس آگئے ہیں، انہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔