کراچی(اسٹاف رپورٹر)کولمبو میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے دورانسائیڈ لائنز پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے درمیان ون آن ون ملاقات نہ ہوسکی اورنہ ملاقات کی دونوں جانب سے کوئی درخواست کی گئی تھی۔البتہ میٹنگ میں پاکستان اور بھارت کے بڑوں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کی سائیڈ لائنز پر محسن نقوی اور سلمان نصیر نے ٹیسٹ کھیلنے والے اور ایسوسی ایٹ ملکوں کے حکام سے ملاقات کی کیونکہپاکستان متعددملکوں کیساتھ جونئیر اور سنئیر سیریز کھیلنا چاہتا ہے جس کے لئے ملکوں کی مصروفیت دیکھ کرسیریز طے کی جائیں گی۔