• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خواتین والی بال کھلاڑیوں کا غیرملکی لیگز سے معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی دو والی بال خواتین کھلاڑیوں قومی کپتان ن عذرا فاروق اور نائب کپتان مقدس بخاری کا مالدیپ میں ہونے والی لیگز سے معاہدہ ہوگیا ہے،وہ جمعرات سے مالدیپ میں ایم زیڈ سی لیڈیز کپ میں شریک ہوں گی۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ویمن والی بال پلیئرز غیر ملکی کلب کی نمائندگی کریں گی۔ ان سے قبل سندھ کی خضراء نے امریکا میں اپنی تعلیم کے دوران وہاں کے کلب سے میچوں میں حصہ لیا تھا۔