پشاور(نمائندہ خصوصی)نیوٹیک اور پشاور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے تعاون اور اشتراک سے جاب فئیر کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جاب فیئر اس بارش کے پہلے قطروں میں سے ہے جسکی اس زمین کو بہت ضرورت ہے۔ اس جاب فیئر میں خیبرپختونخواکی مختلف بڑی بڑی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں اپنے سٹال لگائے تاکہ نوجوانوں کو ہنرکے ساتھ ساتھ فنی مہارت اور روزگار کے مواقع بھی حاصل ہو سکیں۔اس جاب فیئرمیں گورنر خیبرپختونخو اٖ فیصل کریم کنڈی مہمان خصوصی تھے اسکے علاوہ نیوٹیک کے اعلیٰ عہدےداران جن میں نیوٹیک کی چئیرپرسن گلمینہ بلال، ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک عرفان امان یوسفزئی، پشاور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو فنی تعلیم کے حوالے سے نیوٹیک کی کاوشوں کو سراہا اور اس قسم کے مزید جاب فئيرزکے منعقد کرنے پر زور دیاتاکہ نوجوانان اندرون و بیرون ملک روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔