اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)میونسپل کار پوریشن اسلام آ باد کے شعبہ ایمر جنسی اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ نے پی ٹی آئی اسلام آ باد کے سیکر ٹیر یٹ کو سر بمہر کر دیا ۔ یہ کارروائی منگل کے روز کی گئی ۔دفتر کو فائر اینڈ لائف سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے عمل میںلا ئی گئی ۔ قبل ازیں22 جو لائی 2024کو ڈائریکٹو ریٹآف ایمر جنسی اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹکی جانب سے پی ٹی آئی کے سیکر ٹیریٹ واقع ہا ئو س نمبر ون اے سٹریٹنمبر32سیکٹر جی ایٹفور کو نوٹس بھیجا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ آفس میںفائر اینڈسیفٹی کے آ لات نصب نہیں کئے گئے جو اسلام آ باد فائر پر وینشن لائف سیفٹی ریگو لیشن 2011کی خلاف ورزی ہے۔