کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مختلف کیسز میں پولیس کی ناقص تفتیش اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس چیز پر پابندی کاحکم دیتے ہیں پولیس کا ریٹ بڑھ جاتا ہے۔ عدالتی حکم پر ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو عدالت میں پیش ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری سے مقدمے کے اندراج تک قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد نا کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ پولیس مقدمے کے اندراج کے بعد مال مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنائے ،گرفتار ملزمان کی بروقت شناخت پریڈ کا عمل یقینی بنایاجائے، مقدمے کے اندراج اور طے کردہ طریقہ کار پر عملدرآمد نہ کرنے کا فائدہ ملزمان کو ہوتا ہے۔