اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی، نئے کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے دائر درخواست پر اعتراض دورکرتے ہوئے آج باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ منگل کو فاضل چیف جسٹس نے بشری بی بی کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی اور مذکورہ حکم جاری کر دیا۔