اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) اسپیشل انوسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دسواں اجلاس منگل 23 جولائی کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف کراس سیکٹورل معاملات کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی، صوبائی حکومتوں کا ترجیحی اقدامات پراتفاق کیا گیا ۔متعلقہ وزارت نے سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کے دائرہ کار کے اہم شعبوں کے منصوبوں پر پالیسی اقدامات پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کی۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء، وفاقی سیکرٹریوں، صوبوں کے چیف سیکرٹری صاحبان اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام صوبوں آزاد جموں و کشمیر گلگت و بلتستان کے سینئر نمائندوں نے کراس سیکٹورل پہلوئوں کا جائزہ پیش کیا۔