اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز بدھ گیارہ بجے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں پی ٹی آ ئی پر پابندی اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ، بانی چیرمین پی ٹی آ ئی عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف آرٹیکل سکس کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے تاہم اسے با ضابطہ ایجنڈے پر نہیں رکھا گیا۔
کابینہ اجلاس میں معمول کے چھ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا ۔بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری کی سمری پر غور ہوگا ۔ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور آ ئے گا ۔