اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جوڈیشل مجسٹریٹ و ڈیوٹی جج عباس شاہ نے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن اور دیگر گرفتار کارکنان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جبکہ دو خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا اور دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور ڈیوائسز ریکور کرنی ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہی پی ٹی آئی کا دفتر پہلے سیل کیا گیا۔