اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اورایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کام ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کو ان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنا دیا گیا ۔ سرمایہ کاری بورڈ گریڈ 21 کے جمیل احمد قریشی ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) ایس آئی ایف سی ڈویژن ، ریئر ایڈمرل (ر) سید حسن ناصر شاہ دوبارہ چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی مقرر ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریئر ایڈمرل (ر) سید حسن ناصر شاہ کا بطور چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی دوبارہ تقرر رواں ماہ 12 جولائی سے 3 ماہ یا مستقل چیئرمین کے تقرر تک کیلئے ہےنوشین ملک ،امرضیہ سلیم کی خدمات پنجاب کے سپرد ، زکریا علی سنیئر جوائنٹ سیکریٹری دفاعی پیداوار تعینات کر دیئے گئے۔