اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ماہ طلب کرلیا گیا جس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے بارے میں غور کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی پر پیپلز پارٹی اپنا حتمی موقف پیش کریگی۔