• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی پارلیمنٹ کے باہر علامتی بھوک ہڑتال

اسلام آباد(جنگ نیوز/ایجنسیاں)تحریک انصاف اور سنی اتحادکونسل کے ارکان کی پارلیمنٹ کے باہر علامتی بھوک ہڑتال ‘پی ٹی آئی کابدامنی‘ مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی کارکنوں کی رہائی کیلئے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان‘اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد بھچر نے کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ آج سے پنجاب اسمبلی کے باہر لگایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر‘اسدقیصر، علی محمد خان، فلک ناز چترالی ‘زرتاج گل وزیراور دیگر بھی موجود ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہے‘ملک میں منتخب نمائندوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے‘جس طرح تحریک انصاف کے سنٹرل سیکٹریٹ پر حملہ کیا گیا جس طرح بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف ایک کے بعد دوسرا کیس بنایا جارہا ہے اس کے خلاف یہ احتجاجی تحریک کیمپ لگایا گیا ہے اور یہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جاری رہے گا ‘اس موقع پر سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہاکہ ہم نے پارلیمنٹ سے احتجاجی کیمپ شروع کیا ہے اور جب بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے تو پورے پاکستان میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید