کراچی(اسٹاف رپورٹر)سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود ہاکس بے اور سی ویو پر نہاتے ہوئے ڈوب کر دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ٹرٹل بیچ ہاکس بے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف غفلت اور لاپرواہی برتنے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا۔ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے ساحل سینڈپیٹ ہٹ نمبر 104 کے سامنے سمندر کنارے نہاتے ہوئے تیز لہر وں کے باعث پانچ افراد ڈوب گئے جن میں چار خواتین اور ایک مرد بھی شامل تھا۔لائف گارڈ اور شہریوں نے پانچوں افراد کو سمندر سے نکال کر منوڑہ میں واقع اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ایک مرد اور دو خواتین نے دم توڑدیا۔