کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں کچرا کنڈی سے خاتون اور بچی کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کے سر پر چوٹ کا نشان ہے جیسے کسی بھاری چیز سے وار کیا گیا ہے اور ہاتھ کی نس بھی کاٹی گئی ہے۔خاتون کی عمر 30سے 35 برس جبکہ بچی کی عمر 5 سے 6 برس ہے۔