کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن 31 جولائی تک چھٹیوں پر روانہ ہو گئے ۔ آئی جی سندھ بیرون ملک دورے پر جائیں گے۔ مظفر نواز شیخ کو عارضی طور پر آئی جی سندھ کا چارج دے دیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی مظفر علی شیخ نے قائم مقام آئی جی سندھ کا چارج سنبھالتے ہوئے محکمانہ امور کا آغاز کردیا۔انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ ہم سب ایک یونیفارم ڈسپلن فورس کے ممبران ہیں اور قانون کی اطاعت اور پاسداری کا ہمیں بخوبی ادراک ہے۔جب تک میرے پاس سندھ پولیس کی کمانڈ ہوگی اس بات کا یقین کرلیں کہ میں ہر موقع پر آپکی قیادت آگے رہتے ہوئے انجام دوں گا۔انکا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف تمام آپریشنز کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان ودیگر احکامات پر بھی بلاتعطل یا کسی رکاوٹ کے عمل درآمد جاری رہے گا۔