کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سہراب گوٹھ سے لاپتا شہری سمیت دیگر شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواستوں پر آئندہ سماعت پر تھانہ سچل کے ایس ایچ او کو طلب کر لیا۔عدالت نے مسنگ پرسنز کا مقدمہ فوری درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت جسٹس کوثر سلطانہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ شہری اسلام انور سیمنٹ بجری کی دکان پر کام کرتا تھا‘چند روز قبل وہ ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ غیر متعلقہ افراد آئے اور اسے اٹھا کر چلے گئے۔