کراچی( اسٹاف رپورٹر )سمندر میں 4 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے بعد پولیس بھی جاگ گئی،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کو ماڑی پور پولیس نے فرینچ بیچ اور ٹرٹل بیچ پر سمندر میں نہاتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزمان کی شناخت علی، حمزہ، دانش، محمد جاوید، شاھد، عزیز، یوسف، سمیع اللہ، عمران اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔