کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 30پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار، یورو کی قیمت میں 10پیسے تک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت میں 12پیسے تک کا اضافہ، رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے 278.00 روپے سے بڑھ کر 278.30 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے ہو گئی۔