اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر سے ایک اور لاپتہ شہری گھر واپس پہنچ گیا، عدالت نے بازیابی درخواست نمٹا دی۔ منگل کو جسٹس محسن اختر کیانی کے رخصت پر ہونے کے باعث جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار وکیل صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔