بنوں(نمائندہ جنگ )بنوں میں پولیس لائن کے سامنے چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا۔پشتونخوا نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر مختیار خان یوسف زئی نے بنوں امن دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختون قوم کے وسائل پر اپنا اختیار دلانے اور امن کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پختونوں کے ساتھ ہر فورم پر ساتھ ددینگے ریاست کی غلط پالیسیوں کی بدولت پختون خطہ دہشتگردی کا مرکز بنادیا گیا ہے پنجاب کو محفوظ کرکے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن کو دانستہ طور پر خراب کیا گیا ہے ۔دوسری جانب بنوں امن جرگہ اراکین اور ممبران اسمبلی نے بنوں کے معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا۔