کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پنجاب میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے سیالکوٹ کا فلائٹ اپریشن غیرمعمولی متاثر ہوا ہے، غیرملکی طیاروں کو لینڈ کرنے کیلئے کئی کئی گھنٹے فضا میں چکر کاٹنے پڑے۔ فیول ختم ہونے پر ایک غیرملکی پرواز کو لاہور ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گذشتہ رات موسمی خرابی کی وجہ سے سیالکوٹ کی 8 غیرملکی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے پہنچی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 630 کو سیالکوٹ لینڈنگ کیلئے ڈھائی گھنٹے فضا میں انتظار کرنا پڑا، بعدازاں فیول کم ہونے پر پرواز کو لاہور لینڈ کرادیا گیا۔ اسی طرح ایئرعربیہ کی شارجہ کی پرواز جی 9552 بھی ساڑھے 3 گھنٹے چکر کاٹ کر سیالکوٹ لینڈ کرسکی۔