راولپنڈی (این این آئی) ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) والے امریکی اسلحے سے پاکستانی چیک پوسٹس پر حملے کررہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا 7 ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑ کر افغانستان سے چلا گیا ہے، افغانستان میں لوگ جہاز سے لٹک کر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے جاکر ہمارے لیے دہشت گردوں کو چھوڑ گیا ہے، امریکا افغانستان میں 40ہزار گاڑیاں بھی چھوڑ کر گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2024میں ہمارے شہدا کی تعداد 575 ہوگئی ہے، 2016میں دنیا میں جتنے دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے وہ ایران میں تھے، لیکن 2024 میں پاکستان دنیا میں دہشتگردی میں چوتھے نمبر پر ہے۔