• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی کے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی پراجیکٹس صوبوں کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کے جاری وہ ترقیاتی منصوبے جو صو بائی نوعیت کے ہیںانہیں تکمیل کیلئے متعلقہ صو بائی محکموں کے سپرد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات اور وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو یہ ٹاسک ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے۔ وفاقی نوعیت کے 78 جا ری تر قیاتی پراجیکٹس کو مکمل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں یا اداروں کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اس پراسیس کو بھی ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا ہدف دیاگیا ہے اور اس کیلئے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی سر بر اہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ سیکر ٹری منصوبہ بندی و ترقیات ‘ سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات اور سیکر ٹری پاور ڈویژن اس کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔پی ڈبلیو ڈی کے ٹیکنکل سٹاف ( افسران و ملازمین )کو رضاکا رانہ گولڈن ہینڈ شیک اسکیم آفر کرنے کا قانونی جائزہ لینے کیلئے وزیر قانو ن و انصاف سنیٹر اعظم نذیرتارڑ کی سر برا ہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات ‘ سیکرٹری قانون و انصاف ‘سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری فنا نس ڈویژن شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید