• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کو نئی سہ ماہی کیلئے 2 ارب 30 کروڑ کے فنڈز جاری

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس کو نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے فنڈزجاری کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کے لئے جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کےپہلے کوارٹرکے لئے 54ارب روپے کے فنڈزجاری کردئیے ہیں ۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر صوبہ کے تمام اضلاع کے لئے رقم بھجوادی گئی ہے ۔راولپنڈی پولیس کورواں مالی سال کے پہلے 3مہینوں کے لئے 2ارب 30کروڑ روپے دئیے گئے ہیں۔ یہ رقم ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے ،ایندھن،سٹیشنری اوراشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے استعمال کی جائے گی ۔ذرائع کاکہنا ہے فنڈزکی عدم دستیابی کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے راولپنڈی پولیس کو فیول کی فراہمی بند ہے جب کہ راولپنڈی پولیس نے فیول کارڈزکے سروس چارجزکی مد میں پی ایس او کو48لاکھ روپے کے بقایاجات بھی اداکرنے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید