• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور صوابی میں کارروائیاں، ہزاروں لٹرز جعلی وغیر معیاری برانڈڈ مشروبات ضبط

پشاور ( وقائع نگار)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نےصوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراکی اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے پشاور اور صوابی میں بڑی کارروائیاں کیں، جعلی اور مضر صحت مشروبات کی بڑی کھیپ برآمد کرکے ضبط کر لی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں ٹاؤن-3اور ٹاؤن ٹاؤن-4 نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاور میں رنگ روڈ چغلپورہ میں واقع ایک گودام پر اچانک چھاپہ مارا، جہاں سے تقریباً 5 ہزار لٹر جعلی برانڈڈ مشروبات برآمد کر لی گئیں۔ یہ جعلی اور مضر صحت مشروبات شہر میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے صوابی کے شیوہ بازار میں بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک سٹور سے 810 لٹر جعلی مشروبات برآمد کیں۔انہوں نے بتایا کہ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پشاور سے مزید