• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی،فضل حکیم

پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں ہو گی، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے کوئی بھی معافی کا مستحق نہیں ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں ریکارڈ شجرکاری کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار فضل حکیم نے اپنے دفتر پشاور میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
پشاور سے مزید