• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرشرعی و غیرآئینی، حنیف جالندھری

اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار، نیوز رپورٹر،خصوصی نمائندہ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے ختم نبوت اور قادیانیت سے متعلقہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیرشرعی اور غیر آئینی قرار دیتےہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ زمینی حقائق اور تاریخی پس منظر کے بھی منافی ہے فیصلے کے حوالے سے ملک کی ممتاز دینی و سیاسی قیادت اور آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل جاری ہے خاص طور پر تمام مکاتب فکر کی صف اول کی قیادت باہم رابطے میں ہے ان شاءاللہ جلد حتمی موقف کا اعلان کیا جائیگاانہوں نے ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء کے نام ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں اس فیصلے کو موضوع بنائیں، ختم نبوّت اور قادیانیت کے حوالے سےگفتگو کریں اور اس فیصلے کے اثرات و مضمرات سے قوم کو آگاہ کریں ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور پاکستان میں قادیانیوں کی آئینی حیثیت کے حوالے سے کسی کو اگر کوئی غلط فہمی ہے تو وہ دور کرلی جائے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور جامعہ حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججوں پر مشتمل بنچ نے قادیانیوں کے بارے میں جو فیصلہ صادر کیا ہے وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے جمعیت کے کارکنوں کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ نماز جمعہ کے بعد فیصلے کیخلاف احتجاج کریں اور اس کی مذمت کریں۔

ملک بھر سے سے مزید