• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے آرمی چیف کو پیغام دیا، قوم الیکشن کی تیاری کرے، عمر ایوب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جمعرات کو تیسرے روز بھی پارلیمنٹ کے باہر جاری رہا، جہاں شرکاء نے چار گھنٹے تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نعرے لگائے،جس میں بیرسٹر گوہر علی خان، قائد حزب اختلاف سینٹ شبلی فراز، بلال اعجاز، احمد چھٹہ، ارشد ساہی، اسامہ حمزہ، بشیر خان، حمید حسین، مرزا آفریدی، سہیل سلطان، رانا عاطف، علی محمد خان، شاندانہ گلزار، شیخ وقاص اکرم نے بھی شرکت کی۔ ارکان پارلیمنٹ نے بانی چیئرمین کی رہائی اور چیف الیکشن کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پراپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے جبکہ عمران خان نے بھی قوم سے الیکشن کیلیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا کاظمی اور دیگر رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہماری آج خوشگوار ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جنرل عاصم منیر کے نام پیغام دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید