اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دوست برطانوی شہری چارلس گلاس کو وزارت داخلہ کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے اڈیالہ جیل پہنچنے کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
چارلس گلاس کو اڈیالہ جیل داخلہ سے روک دیا گیا اور گیٹ 5سے باہر بھجوا دیا گیا۔
وزارت داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر چارلس گلاس واپس گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔